حیدرآباد۔5۔مارچ (اعتماد نیوز)آج قومی الیکشن کمیشن کے کمشنر وی ایس سمپت نے عام انتخا بات کے شیڈیول کا اعلان کیا۔ چنانچہ 7 , اپریل 9, اپریل 10, اپریل 12, اپریل 14, اپریل 25, اپریل 30اپریل ‘7مئی اور مئی 12کو کل نو مرحلہ میں عام انتخابات منعقد ہونگے۔چنانچہ ریاست آندھرا پردیش میں اپریل 30کو اور 7کو دو مرحلوں میں انتخابات منعقد ہونگے۔چنانچہ کل انتخابات 7اپریل سے 12مئی تک ملک
کے محتلف ریاستوں میں نو مرحلوں کے ساتھ انتخابات منعقد ہونگے۔مئی 31تک 15لوک سبھا کا اختتام عمل میں آئیگا۔ دہلی کے وگنان بھون میں منعقدہ پریس میٹ میں انتخابی شیڈیول کو بیان کیا گیا۔انتخابی شیڈیول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں انتخابی کوڈعمل میں آئیگا۔اسکے علاوہ پہلی بار نوٹا(NOTAیعنی امیدواروں کو حق استرداد سے استفادہ کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ووٹوں کی گنتی 16مئی کو ہوگی۔